حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہگیس کی قیمتوں میں 61 فیصد اضافہ کردیا

300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے نئی قیمت 212 روپے 28 پیسے مقرر کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک December 31, 2012
سی این جی سیکٹر کے لئے قیمتوں میں 37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے نئے سال کےآغاز پر گیس کی قیمتوں میں 6 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

گیس کی نئی قیمتوں کے مطابق 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لئے نئی قیمت 212 روپے 28 پیسے اور 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 530 روپے 69 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

کھاد کے کارخانوں کے لئے گیس کی قیمت میں 7 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 123 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے جبکہ سی این جی سیکٹر کے لئے قیمتوں میں 37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |