درخواست ضمانت خارج ہونے پر5 ملزمان لاہورہائی کورٹ سے فرار

ملزمان باآسانی لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام رہی


ویب ڈیسک January 19, 2017
پانچوں ملزمان کے خلاف فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 5 ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے 5 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن آج عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست مسترد کی تو سارے ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جب کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گلوکار سلمان احمد پولیس حراست سے فرار

لاہور ہائی کورٹ سے فرار ہونے والے ملزمان میں نذیر، عابد، کاسف، اسلم اور یاسر شامل ہیں اور پانچوں کے خلاف فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں