بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 13 طلبا ہلاک متعدد زخمی

اسکول بس دیواریہ سے نئی دلی جا رہی تھی کہ ضلع اتاہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی، بھارتی میڈیا

حادثے کی وجہ دھند معلوم ہوتی ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

لاہور:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 طلبا ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول بس بھارتی شہر دیواریہ سے نئی دلی جا رہی تھی کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اتاہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 طلبا ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ دھند معلوم ہوتی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹریفک حادثے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسکول بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہے۔
Load Next Story