لاہور ڈاکوؤں نے جیولر کی دکان سے 10 کلو سونا لوٹ لیا

چور ملحقہ مسجد کےغسل خانے کی دیوار توڑ کردکان میں داخل ہوئےاور واردات کے بعد دیوار توڑنے کے اوزار وہیں چھوڑ گئے، جیولر


ویب ڈیسک December 31, 2012
جیولرشاپ کے مالک کے مطابق چور ملحقہ مسجد کےغسل خانے کی دیوار توڑ کردکان میں داخل ہوئے۔ فوٹو: فائل

ڈاکو مزنگ کےعلاقے سے جیولر کی دکان سے مبینہ طور پر 10 کلو سونا لوٹ کرفرار ہوگئے۔

لاہور کے مین بازار مزنگ میں واقع جيولری شاپ کے مالک کے مطابق جب اس نے دکان کھولی تو ہر طرف سامان بکھرا ہوا تھا اور دکان میں موجود 6 کروڑ روپے مالیت کا 10 کلو سونا غائب تھا۔ جیولر نے بتایا کہ چور ملحقہ مسجد کے غسل خانے کی دیوار توڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد دیوار توڑنے کے اوزار دکان میں ہی چھوڑ گئے۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں