پاناما کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے سراج الحق

پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک January 19, 2017
وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے کھڑے ہیں، پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تیرا چور مردہ باد میرا چور زندہ باد کے اصول کو نہیں مانتے

سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں تو کیا اس کے لئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں