دنیا بھر میں تقریباً500ملین افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیںڈاکٹر صغیر

مہلک مرض کی روک تھام کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، صوبائی وزیر صحت

مہلک مرض کی روک تھام کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، صوبائی وزیر صحت, فوٹو فائل

KARACHI:
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ ہیپاٹائٹس الائنس (ڈبلیو ایچ اے)کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی اورسی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 500 ملین ہے، جمعہ کو جاری اعلامیے کے مطابق یہ بات انھوں نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہی،


صوبائی وزیر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اس مرض کی روک تھام کیلیے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مل کر کام کرنا ہو گا، ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور اس سے بچائو کی تجاویز دینا ہے،

ڈاکٹر صغیر احمد نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض جس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے وہ تشویشناک ہے اور اس بات کا متقاضی ہے کہ اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اضافے کو روکنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
Load Next Story