آسٹریلین اوپن دفاعی چیمپئن نووک جوکووک کو اپ سیٹ شکست

جوکووک دوسرے راؤنڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔


Sports Desk January 19, 2017
جوکووک دوسرے راؤنڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔فوٹو: فائل

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن سرب سٹار نووک جوکووک دوسرے راؤنڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

عالمی نمبر 117 ازبک سٹار نے 6 مرتبہ آسٹریلین اوپن کی ٹرافی اٹھانے والے سربین سٹار کو 4 گھنٹے اور 48 منٹ کی جدوجہد کے بعد 2-3 سے قابو کیا، ان کی فتح کا سکور 6-7 (8/10)، 5-7، 2-6،(5/7) اور 4-6 رہا۔ اس سے قبل ورلڈ نمبر 2 جوکووک کو ومبلڈن ٹینس 2008 میں ماراٹ سافن کے ہاتھوں دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوئی تھی۔ یہ جوکووک کا 100ویں رینکنگ سے نیچے کسی پلیئر سے دوسری شکست ہے، اس سے قبل انہیں ریو اولمپکس میں نمبر 145 مارٹن ڈیل پوٹرو نے زیر کیا تھا۔

ایشیا وائلڈ کارڈ پلے آف کے فاتح اسٹومن نے کہا کہ یہ کیریئر میں میری بہترین کارکردگی ہے، آج کی پرفارمنس نے خود مجھے بھی حیران کر دیا ہے۔ سرب سٹار جوکووک ریکارڈ 7 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر آسٹریلوی پلیئر رائے ایمرسن کا 1960 میں 6 ٹائٹلز کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے۔ ڈینس اسٹومن کا تیسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 30 ہسپانوی پابلو کارینو بسٹا سے ہو گا۔ ویمنز سنگلز میں تھرڈ سیڈ پولش سٹار اگنیسکی رڈوانسکا کو 34 سالہ کروشین آگیلس لوسک برونی نے یکطرفہ مقابلے میں 0-2 سے زیر کر دیا، کروشین سٹار نے اس سے قبل 1998 میں مارٹینا ہنگز کے ساتھ آسٹریلین اوپن ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |