الطاف حسین نے ہی قوم کو زمینی حقائق سے آگاہ کیاعلما

متحدہ کے وفدکی فیضانِ مدینہ میں علمائے کرام سے ملاقات،قائد کا پیغام پہنچایا


Express Desk July 28, 2012
متحدہ کے وفدکی فیضانِ مدینہ میں علمائے کرام سے ملاقات،قائد کا پیغام پہنچایا فوٹو ایکسپریس

QUETTA: متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفودنے علامہ شاہ تراب الحق قادری سے ان کی رہائش گا ہ اور دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں علما سے علیحد ہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد ، صوبائی وزیر عبدالحسیب ،علما کمیٹی کے انچارج جاوید احمد،جوائنٹ انچارج دلاور،اراکین کمیٹی انور رضا اور ناصریامین بھی موجود تھے،

رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے علامہ شاہ تراب الحق قادری کی الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور قائد تحریک کا پیغام پہنچایا، علامہ شاہ تراب الحق قادری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے ہی قوم کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد نے فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ،

دعوت اسلامی کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ ایم کیوایم کے قائد نے عوام کو موجودہ نازک صورتحال سے آگاہ کیا ،بعدازاں ملاقاتوں میں پاکستان کی بقاء وسلامتی، ملک کو در پیش مسائل کے خاتمے اور قائد تحریک الطاف حسین کی دارزی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں