لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں چوہدری نثار

بلاگرز کی بازیابی کے سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش جاری ہے، چوہدری نثارعلی


ویب ڈیسک January 19, 2017
لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار علی، فوٹو؛فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لاپتا بلا گرسے متعلق منفی پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے لاپتا بلا گرسے متعلق میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پرجاری پروپیگنڈے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ لاپتا بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں جب کہ مقدمات قائم کرنے سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر بے حسی کا واضح ثبوت ہے جب کہ بعض عناصرکا غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ بلاگرز کی بازیابی کے سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش جاری ہے اور اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی بخیریت بازیابی پر مرکوز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |