ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
24 گھنٹے میں بھارتی فوج نے سیز فائر کی 5 خلاف ورزیاں کیں، آئی ایس پی آر
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزری کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ ، نکیال، بڑوھ اورخنجرال سیکٹرز میں فائرنگ کی تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 24 گھنٹے میں بھارتی فوج نے جنگ بندی کی 5 خلاف ورزیاں کیں۔