اے این پی صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے

دھرتی کے امن کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید کا بیان


Staff Reporter July 28, 2012
دھرتی کے امن کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید کا بیان

ORAKZAI: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دھرتی کے امن کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے جس کی بنیاد انسانیت سے محبت امن و ترقی اور بھائی چارے پر مبنی ہے،

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور خیبر پختون خواہ کے سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین کے بیٹے میاں راشد حسین شہید کی پہلی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اکلوتے بیٹے کی شہادت کے باوجود ان کا حوصلہ آج بھی قابل دید ہے، ہم میاں افتخار حسین کی قربانی، ان کے جذبے ور ان کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں