حکومت پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف

آف شورکمپنیاں بنانا جرم نہیں لیکن ٹیکس چھپانا جرم ہے، عدالت


Numainda Express January 20, 2017
ہوٹل روزویلٹ نیویارک اورکریٹ ہوٹل پیرس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: پاناما لیکس کے ہنگامے میں حکومت پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے انکشاف کیا کہ ریاست پاکستان کی بھی 2 آف شور کمپنیاں ہوٹل روزویلٹ نیویارک اورکریٹ ہوٹل پیرس ہیں جو کہ حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں اور یہ دونوں ہی آف شور کمپنیوں کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں اور اس کا مقصد ٹیکس بچانا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آف شورکمپنیاں بنانا جرم نہیں لیکن ٹیکس چھپانا جرم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں