کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑیں سردی کی شدت میں اضافہ

سرد ہواؤں کا سلسلہ آئندہ 2 روز جاری رہے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کی گفتگو

جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ، آج 11 تا 13 ڈگری رہنے کی پیش گوئی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت معمول کے مطابق رہا تاہم 15 تا 23 ناٹیکل میل کی رفتارسے سردہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سرد ہوائیں مزید2 دن چلیں گی جس سے سردی کی شدت محسوس کی جاتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد رہا۔ جمعے کوموسم سردوخشک اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ درجہ حرارت 11 تا 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


علاوہ ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے بتایا کہ جمعرات کو درجہ حرارت نارمل تھا تاہم شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی تاہم سرد ہوائیں مزید 2 دن جاری رہیں گی۔

 
Load Next Story