حکومت نے اختلافات پر نیشنل بینک کے صدر کو ہٹا دیا

احمد اقبال اشرف کے اہم ترین امورپر اختلافات ہوگئے تھے، مسعود کریم شیخ قائم مقام تعینات


ضیا تنولی January 20, 2017
مسعود کریم شیخ اس سے قبل سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

حکومت نے ملک کے اہم ترین سرکاری مالیاتی ادارے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے سربراہ احمد اقبال اشرف سے بعض امور پر اختلافات کے باعث انکی جگہ مسعود کریم شیخ کو نیا سربراہ تعینات کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کو موصول ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود کریم شیخ کل (ہفتے کو) اپنے عہدے کا چارج حاصل کر یں گے جبکہ ذمے دار ذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ بعض اہم ترین معاملات میں احمد اقبال اشرف سے حکومت کے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی جگہ مسعود کریم شیخ کو عارضی طورپر نیشنل بینک آف پاکستان کا قائم مقام صدر لگانے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔


نیشنل بینک کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ مسعود کریم شیخ اس سے قبل نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |