پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے

چاروں طرف سے آنے والی اذانوں سے ایک اجنبی سا سکون محسوس ہوتا ہے، پریانکا چوپڑا


ویب ڈیسک January 20, 2017
سورج غروب ہوتے وقت وہ اذانوں کا خاص وقت میرا پسندیدہ وقت ہے، اداکارہ: فوٹو: فائل

NEW YORK: سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب سے اذانوں کی آواز آتی ہے اور وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔

بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بے باک اداکاری میں تو سب سے ہی آگے ہیں تاہم وہ اپنے خیالات و احساسات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اذان کی آواز سے سکون ملنے سے متعلق ان کے تازہ بیان نے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو آشکار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ غروبِ آفتاب کے وقت ہونے والی اذان (یعنی اذانِ مغرب) انہیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ چاروں طرف سے آنے والی اذان کی آوازوں سے انہیں ایک ناقابلِ بیان سا سکون محسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری سے خوب کامیابی سمیٹتی رہی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے امریکا میں دوسرا ''پیپلزچوائس'' ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=-WST42O06Zo

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں