گالم گلوچ کا سلسلہ ن لیگ نے شروع کیا نعیم الحق

حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک January 20, 2017
حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ کے سخت خلاف ہے یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالم گلوچ کے خلاف ہے، یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا، حکومتی نمائندت تو اب سپریم کورٹ میں اپنے خلاف ممکنہ فیصلے پر دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں گے۔ سپریم کورٹ سے بھی امید ہے کہ وہ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنٹینر پر بولنے والوں سے تہذیب کی امید

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بے شمار سازشیں جاری ہیں، ہم تمام غلط باتوں پر قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اگر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا کام عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ ہم عوام کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کرتے رہیں گے اور کرپٹ کو کرپٹ ہی کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں