آئٹم سانگ کرنا پسند ہے اداکارہ سنی لیون کی نیو ائیر نائٹ پر عمدہ پرفارمنس شائقین جھوم اُٹھے

پرستاروں کی خوشی کے لیے پرفارم کرنے آئی، مصنوعی کام پسند نہیں، بالی وڈ میں آئٹم نمبرز کی اہمیت بڑھ گئی ہے

2013 میں 3 نئی فلموں میں مختلف کردار ہیں، تجربہ کار اداکارہ نہیں ہوں، پرستاروں کی رائے کا احترام کرتی ہوں، 31 سالہ اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ تجربہ کاراداکارہ نہیں ہوں،لائیو آئٹم سانگ کرناپسند کرتی ہوں۔ خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے فلم انڈسٹری میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔پرستاروں کی رائے کا احترام کرتی ہوں ۔شائقین کے لیے ہی نیوایئر نائٹ پر پرفارم کیا ۔انھوں نے کہا کہ نیوایئر نائٹ پر عمدہ پرفارم کرنے پر شائقین نے بہت داد دی میرے ساتھ لوگ بھی رقص کرنے لگے۔ میری لائیو پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے ۔اچھے کردار ملیں گے تو میں بھی اسی رفتار سے پرفارم کرتی رہوں گی۔ صرف ایک فلم کرکے کسی خوش فہمی میں مبتلاء نہیں ہونا چاہتی۔

سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہوں، اور اس حوالے سے میری کارکردگی بھی اچھی رہی ہے میں نئی چیزیں جلد سیکھ جاتی ہوں ۔سیکجھنے کا ہنر جانتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہاچھے کردار ملیں گے تو عمدہ پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت کا بھی اظہار کروں گی ۔سنی لیون کا کہنا ہے کہ سچائی کو پسند کرتی ہوں ۔جو دل میں ہوتا ہے وہی ظاہر کرتی ہوں، مصنوعی کام پسند نہیں ہے محبت کے حوالے سے بھی یہی فلسفہ رکھتی ہوں۔لوگوں کی خوشی زیادہ عزیز ہے۔ اپنے مداحوں کو خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔




انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں آئٹم نمبرز کی اب بہت زیادہ اہمیت ہے اور نئی فلموں میں آئٹم سانگز کرنا چاہوں گی ۔اداکارہ نے کہ نیو ایئر نائٹ کی لائیو پرفارمنس کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔ سنی لیون نے کہا ہے کہ 2013 میں 3 نئی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں اور ہر فلم میں مختلف نظر آئوں گی ۔قبل ازیںانھوں نے کہا کہ جس طرح کے سین کی جو ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔فلم میں کہانی ہی اصل چیز ہوتی ہے اور اگر کہانی اور کردار میں اختلاف نظر آئے تو پھر بات نہیں بنتی۔ انھوں نے کہا کہ میری کمرشلز پر تنقید بلا جواز ہے اور جو پیغام ہے اس کو ناظرین تک پہنچانا بھی ضروری ہے ۔ہدایتکار کی جانب سے جو راستے اختیار کیے جاتے ہیں وہی قابل اعتماد ہوتے ہیں۔

31 سالہ اداکارہ نے کہا کہ نئی فلم میں کام کرنے سے پہلے اس کی کہانی کا بھی جائزہ لیتی ہوں۔ اداکار عامر خان کی مداح ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ 2010 میں ان کے والد کینسر کی بیماری کے سبب انتقال کرگئے۔ اس کے بعد انھوں نے کینسر کے مریضوں کی بہبود کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں بھی حصہ لیا ۔امریکی شہریت کی حامل سنی لیون 13 مئی 1981 کو کینیڈا میں پیدا ہوئیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون انیل شرما کی نئی فلم میں آئٹم سانگ کرنے کا معاملہ تنازع کا شکار رہا ۔اداکارہ نے اس سے قبل کئی ٹی وی شوز ،سیریلیز اور اور فلموں میں کردار نبھائے ہیں۔ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا جو 2008 میں انتقال کرگئیں۔ بچپن میں سنی لیون کو کھیل کا بھی بڑا شوق رہا اور گلی محلے میں لڑکوں کے ساتھ ہاکی کھلینے کا شوق پورا کرتی رہیں۔
Load Next Story