ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل امریکا بھر میں مظاہرے

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں جلاؤ گھیراؤ کے بھی واقعات دیکھنے میں آئے، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک January 20, 2017
واشنگٹن میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کے دوران ان کے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے فوٹو : اے ایف پی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45ویں صدر کا حلف اٹھالیا لیکن ان کی حلف برداری سے قبل امریکا بھر میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے تاہم حلف برداری کی تقریب سے قبل امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے، دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ کے مخالفین کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچی کے اسپرے کا استعمال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب کے باہر بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے جب کہ نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر اور دیگر علاقوں میں بھی سیکڑوں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے دیگر مظاہروں میں مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے بھی واقعات دیکھنے میں آئے تاہم ان میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

اس سے قبل نومبر میں بھی صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور ہزاروں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کو شکت دیکر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں