7 سال سے بھارتی جیلوں میں قید بدین کا رہائشی گھر پہنچ گیا

گائوں پیرو ماہڑ کا رہائشی پوڑھو ماہڑ 2006 ء میں تھر کے مقام پر مویشو ں کو چراتے ہوئے بے خبری میں سرحد پارکر گیا


Express News Desk January 01, 2013
پوڑھو نے بتایا کہ اسے بھارت کی بھوج، جی سی، پالارن اور راج کوٹ جیلوں میں رکھا گیا۔ فوٹو: فائل

7 سال پہلے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا سیرانی کا رہائشی پوڑھو ماہیڑ اچانک گھر پہنچ گیا، گھر میں خو شی کا سماں۔

تحصیل بدین کے گائوں پیرو ماہڑ کا رہائشی پوڑھو ماہڑ 2006 ء میں تھر میں پاک، بھارت بارڈر پر مویشو ں کو چراتے ہوئے بے خبری میںسرحد پارکر کے بھارت کی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے بھارتی سیکیورٹی فورس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، بعد ازاں اسے بھارت کی مقامی عدالت نے فوجیوں سے لڑائی کر نے اور غیر قانونی طور سرحد پار کر نے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جو پوری ہونے کے بعد رہا نہ کرنے پر پوڑھوکے گھر والوں نے صدر مملکت کو درخواستیں بھیجیں لیکن کچھ نہیں ہو سکا اور اہلخانہ مایوس ہو کر بیٹھ گئے،۔

5

تاہم گزشتہ روز 7 سال کے بعد پوڑھو اچانک گھر پہنچ گیا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ اسے 2 دن پہلے بھارت کی جیل راجکوٹ سے واہگہ بارڈر پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا جنہوں نے اسے کرایہ دے کر بدین روانہ کیا۔

پوڑھو نے بتایا کہ اسے بھارت کی بھوج، جی سی، پالارن اور راج کوٹ جیلوں میں رکھا گیا۔ گرفتاری کے بعد بھارتی جیلوں میں اسے پاکستانی جاسوس کا اقرار کروانے کے لیے مختلف طریقوں سے اذیت دی گئی، بجلی کے شاک لگا ئے گئے جس دوران ایک بھارتی فوجی سے ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کی اسے علیحدہ سے سزا سنائی گئی۔ 7 سال بعد پوڑھو کو اچانک دیکھ کر اس کے گھر والے خوشی میں رقص کرتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |