کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں

ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا قابل فخر ہوگا، یونس خان


Sports Reporter January 20, 2017
ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا قابل فخر ہوگا،یونس خان ۔ فوٹو: فائل

سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرا کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، تمام تر توجہ قومی ٹیم کی نمائندگی پر ہی مرکوز ہے، ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد بھی کھیلنے کی خواہش ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت میری توجہ مکمل طور پر اپنے کھیل اور قومی ٹیم کیلیے عمدہ پرفارم کرنے پر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یونس خان سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بن گئے

یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا قابل فخر ہوگا، میں اس کے بعد بھی اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں تاہم اس کا انحصار مجھ پر نہیں سلیکٹرز پر ہوگا، واضح رہے کہ 39 سالہ یونس خان نے 115 ٹیسٹ میں 9977 رنز اسکور کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |