وزیراعظم نے نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کیلیے کمیٹی بنادی

پراجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے سفارشات مرتب کرے گی


APP January 01, 2013
اسلام آباد: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو : آئی این پی

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے حکام کو نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی جلدسے جلد تکمیل کیلیے تمام توانائیاں وقف کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل اسٹریٹجک پراجیکٹ ہے، حکومت اس کی ہرقیمت پر تکمیل یقینی بنائیگی۔

وہ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے وزیراعظم ہائوس میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختار، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین واپڈا سیدراغب عباس نے اجلاس کو بتایا کہ سرنگ کا 42 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

8

منصوبہ 2016 تک پایہ تکمیل کو پہنچنے کاامکان ہے۔ وزیراعظم نے پراجیکٹ کیلیے نگراں کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جس میں فنانس، پلاننگ اینڈ اکنامک افیئر ڈویژن کے سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری پانی وبجلی، چیئرمین واپڈا، ممبرفنانس واپڈا شامل ہوںگے، کمیٹی پراجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے سفارشات مرتب کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں