چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پاکستان ٹیم کی کولکتہ آمد
کرکٹرز کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیاگیا، مہندرا سنگھ دھونی بھی ساتھ پہنچے
پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی سے کولکتہ پہنچ گئی جہاں بھارت سے سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات 3 جنوری کو شیڈول ہے۔
پاکستان ٹیم کے ساتھ میزبان کپتان دھونی ، کوچ ڈنکن فلیچر اور دیگر دو پلیئرز اشوک ڈینڈا اور شامی احمد بھی کولکتہ پہنچے، دیگر بھارتی پلیئرز کی آمد منگل کو متوقع ہے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ( کیب ) کے مطابق پاکستانی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پیر کو چنئی سے شہر پہنچی جس کے بعد انھیں سخت سیکیورٹی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچادیا گیا۔
پاکستانی پلیئرز نے پیر کا دن ہوٹل میں گزارا،مقامی منیجر کے مطابق دونوں ٹیمیں منگل کو ایڈن گارڈنز میں دوپہر کے وقت پریکٹس سیشن منعقد کریں گی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل اتوار 6 جنوری کو نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دن سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 6وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دوٹوئنٹی20 میچز کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔