پی آئی اے میں پائلٹوں کی تعداد 575 طیارے صرف 35 ملازمین 13ہزار

نیویارک کا آفس بندکراچی کے تمام بکنگ دفاتروں سے عملے کی تعدادکم کرنے کا فیصلہ


Tufail Ahmed January 21, 2017
 اسمارٹ آفس قائم کیے جارہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ جرمنی میں نیا دفتر قائم کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ نے آئندہ ماہ سے جرمنی میں پی آئی اے کا نیا اسٹیشن دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد کراچی سے پی آئی اے کی پروازیں جرمنی کیلیے بھی شروع کی جائیں گی جبکہ نیویارک کا آفس بند کردیا گیا ہے اور وہاں تعینات عملے کو ایئرپورٹ پر زمینی عملے کے ساتھ آفس میں بیٹھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کے فضائی بیٹرے میں طیاروں کی مجموعی تعداد 35 جبکہ پائلٹس کی 575 ہے، 10 طیارے اے ٹٔی آر، 11 طیارے 777، ایئربس A320 کی تعداد 11، ایک طیارہ 330 اور حال ہی میں ترکی سے ویٹ لیز پر لیے جانے والے 2 طیارے 738 شامل ہیں، 4 اے ٹی آر طیارے ہینگر میں کھڑے ہیں اس طرح پی آئی اے31 طیاروں کے ساتھ اپنا فضائی سفرکررہی ہے جبکہ پی آئی اے کے دفاترمیں کام کرنے والے ملازمین کی مجموعی تعداد 13 ہزار8 سوبتائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو پی آئی اے کے سی ای او نے پی آئی اے نیویارک آفس کی لیزمیں توسیع دینے سے انکار کردیا ہے۔ کراچی میں قائم 34 بکنگ آفسوں میں تعینات عملے کوکم کرنے کااصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشترعملے کو ہیڈ آفس میں تعینات کیا جائیگا دوسری جانب پی آئی اے اسمارٹ بکنگ سسٹم متعارف کرارہی ہے جس کے ذریعے اخراجات میں کمی کی جاسکے گی۔ اس وقت پی آئی اے کے پاس مجموعی طورپر 575 پائلٹس ہیں کپتانوں کے جہازپر تناسب کی شرح 18فیصد بتائی گئی ہے جوغیر متوازی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں