جنوبی افریقہ کی نمبر ون پوزیشن کو کیویز سے خطرہ

ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے ناکامی پر پروٹیز تنزلی پر مجبور ہوجائیں گے


Sports Desk January 01, 2013
سیریز 1-1 سے برابر رہتی ہے تب پھر جنوبی افریقہ کو چار پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، کیویز دو میچز کی سیریز 1-0 سے جیت کر پروٹیز کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیں گے۔

میزبان سائیڈ کو اعزاز برقرار رکھنے کیلیے صرف سیریز ڈرا کرنا ہی کافی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے کیپ ٹائون میں ہورہا ہے، اس وقت جنوبی افریقی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 123 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ 79 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بظاہرکوئی مقابلہ نہیں اور سیریز میں کامیابی کیلیے پروٹیز انتہائی فیورٹ ہے مگر کرکٹ میں کوئی بھی بڑا اپ سیٹ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ اگر نیوزی لینڈ سے سیریز ڈرا بھی کرلیتا ہے تب بھی وہ نمبر ون پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے گا، اس وقت اس کے اور دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے درمیان 5 پوائنٹس کا فرق ہے۔ اگر سیریز کا نتیجہ پروٹیز کے حق میں 0-0 یا اس سے بہتر رہتا ہے تو اس کی نمبر ون پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تاہم اسے ایک ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کیلے کیویز کو 2-0 سے پچھاڑنا ہوگا اور اگر وہ سیریز 1-0 سے بھی جیتے تب بھی ایک ریٹنگ پوائنٹ گنوا دیں گے۔

6

اگر یہ سیریز 1-1 سے برابر رہتی ہے تب پھر جنوبی افریقہ کو چار پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا اس طرح اس کے اور انگلینڈ کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ جائے گا۔ قسمت اگر نیوزی لینڈ کا ساتھ دیتی اور وہ یہ سیریز 1-0 سے جیت جاتا ہے تو پھر جنوبی افریقی ٹیم دوسرے اور انگلینڈ ٹاپ پر پہنچ جائے گا، سیریز کا نتیجہ 2-0 سے کیویز کے حق میں رہنے کی صورت میں پروٹیز کی حالت اور بھی خراب ہوگی اس کو ایک ساتھ 7 ریٹنگ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا جوکہ اس کو تیسرے نمبر پر بھی پہنچا سکتی ہے۔

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی نمبر ون ٹیسٹ پوزیشن کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، کیویز دو میچز کی سیریز 1-0 سے جیت کر پروٹیز کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیں گے، میزبان سائیڈ کو اعزاز برقرار رکھنے کیلیے صرف سیریز ڈرا کرنا ہی کافی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے کیپ ٹائون میں ہورہا ہے، اس وقت جنوبی افریقی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں 123 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ 79 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بظاہرکوئی مقابلہ نہیں اور سیریز میں کامیابی کیلیے پروٹیز انتہائی فیورٹ ہے مگر کرکٹ میں کوئی بھی بڑا اپ سیٹ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ اگر نیوزی لینڈ سے سیریز ڈرا بھی کرلیتا ہے تب بھی وہ نمبر ون پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے گا، اس وقت اس کے اور دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے درمیان 5 پوائنٹس کا فرق ہے۔ اگر سیریز کا نتیجہ پروٹیز کے حق میں 0-0 یا اس سے بہتر رہتا ہے تو اس کی نمبر ون پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تاہم اسے ایک ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کیلے کیویز کو 2-0 سے پچھاڑنا ہوگا اور اگر وہ سیریز 1-0 سے بھی جیتے تب بھی ایک ریٹنگ پوائنٹ گنوا دیں گے اگر یہ سیریز 1-1 سے برابر رہتی ہے تب پھر جنوبی افریقہ کو چار پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا اس طرح اس کے اور انگلینڈ کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ جائے گا۔

قسمت اگر نیوزی لینڈ کا ساتھ دیتی اور وہ یہ سیریز 1-0 سے جیت جاتا ہے تو پھر جنوبی افریقی ٹیم دوسرے اور انگلینڈ ٹاپ پر پہنچ جائے گا، سیریز کا نتیجہ 2-0 سے کیویز کے حق میں رہنے کی صورت میں پروٹیز کی حالت اور بھی خراب ہوگی اس کو ایک ساتھ 7 ریٹنگ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا جوکہ اس کو تیسرے نمبر پر بھی پہنچا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں