کرکٹ نے الیسا اور اسٹارک کی ’پرفیکٹ‘ جوڑی بنا دی

9 برس کی عمر میں ’چار‘ ہونے والی نگاہیں اب تک ایک دوسرے پر ہی ٹکی ہوئی ہیں

مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں ان سے الگ ہوں میں ٹام بوائے تھی اور اب بھی ویسی ہی ہوں۔ فوٹو: الیسا

کرکٹ نے الیسا ہیلی اور مچل اسٹارک کی 'پرفیکٹ ' جوڑی بنا دی9 برس کی عمر میں 'چار' ہونے والی نگاہیں اب تک ایک دوسرے پر ہی ٹکی ہیں، اسٹارک نے کہا کہ مجھے پہلی نظر میں سنہری بالوں والی کیپر پسند آگئی تھی، سابق عظیم آسٹریلوی وکٹ کیپر ای ین ہیلی کی بھتیجی نے کہا کہ میں اب بھی ٹام بوائے ہی ہوں، پروفیشنل کرکٹرز ہونے کی وجہ سے ہم دونوں کو ساتھ گزارنے کیلیے بہت کم وقت ملتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک اور الیسا ہیلی کی پہلی ملاقات سڈنی میں کرکٹ ٹرائلز کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں ہی انڈر10میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری کے امیدوار تھے اور منتخب بھی کر لیا گیا تھا، تب ان کی عمریں9 برس تھیں، وہ ایک ساتھ کھیلے اور بعد میں الیسا ویمنز انڈر15ٹیم میں چلی گئیں مگر دونوں کی دوستی قائم رہی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی، دونوں کو اب ایک ساتھ رہتے ہوئے ساڑھے 6 برس ہو گئے تاہم شادی اپریل2015 میں کی تھی۔

ایک انٹرویو میں مچل اسٹارک نے کہا کہ انہیں شروع میں ہی چھوٹی سے سنہری بالوں والی کیپر پسند آگئی تھیں۔ الیسا ہیلی آسٹریلیا کے سابق عظیم وکٹ کیپر این ین ہیلی کی بھتیجی ہیں جبکہ خود ان کے والد گریگ ہیلی بھی کوئنز لینڈ کی جانب سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ مچل اٹارک اس وقت قومی ٹیم میں کھیل رہے جبکہ الیسا ویمنز بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی رکن ہیں، وہ انٹرنیشنل لیول پر بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آخر میں قسمت ہی ہے جس نے ہمیں ایک کر دیا کھیل میں مصروفیت کی وجہ سے ہمیں ایک ساتھ گزارنے کا بہت کم وقت ملتا ہے، میرے نزدیک شادی انگلیوں میں ایک انگوٹھی کے اضفے سے زیادہ نہیں ہے جبکہ الیسا نے کہا کہ میں نے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا شروع کی، مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں ان سے الگ ہوں میں ٹام بوائے تھی اور اب بھی ویسی ہی ہوں۔
Load Next Story