صدر بنتے ہی ٹرمپ نے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے

اب کوئی گیم نہیں صرف کام ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک January 21, 2017
امریکا کو ایک بار پھر سے عظیم ملک بنائیں گے، امریکی صدر۔ فوٹو: انٹرنیٹ

امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے 45 ویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں تاہم بل کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، امریکی صدر

اس کے علاوہ واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے لئے محفل موسیقی سجائی گئی جس میں دونوں نے رقص بھی کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب کوئی گیم نہیں کام ہو گا اور امریکا کو ایک بار پھر سے عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی چیزیں خریدو اور امریکیوں کو نوکری دو کے نظریات پر کام کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے اوباما کیئر بل میں ترمیم کے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی جاری ہیں، مظاہرین نے نیویارک اور واشنگٹن میں متعدد عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اور سامان کو آگ لگانے کے ساتھ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل امریکا بھر میں مظاہرے

واضح رہے کہ امریکی میں لاکھوں افراد اوباما کیئر بل کے ذریعے صحت کی سہولیات اور انشورنس حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکا کے نئے صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر بل کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں