2013 ہاکی کیلئے 50 کروٹ کا بجٹ منظور

فیصلہ پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کے49 ویں اجلاس میں کیا گیا، نئے ہاکی کیلنڈر کا اجرا بھی کردیا گیا۔


Sports Reporter January 01, 2013
جولائی میں کراچی جونیئر سپر لیگ کی میزبانی کریگا۔ فوٹو: فائل

ABU DHABI: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بہتری کے لیے آئندہ برس بھی 50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر نے کی منظوری دیدی ، فیصلہ پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کے 49 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا نے کی ، آغاز میں 48ویں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری دی گئی، اس کے بعد آئندہ برس کے لیے پی ایچ ایف بجٹ کے علاوہ گذشتہ برس کی آڈٹ رپورٹ کی متفقہ طور پر منظوری بھی دی گئی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے آئندہ برس کے ہاکی کیلنڈر کی منظوری دے دی ہے ۔آئندہ برس ٹرے چیمپئن شپ 18جنوری سے پشاورمیں شروع گی،18 فروری سے سینئر قومی ہاکی چیمپئن شپ سیالکوٹ میں،قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 25جنوری سے 6 فروری تک فیصل آباد میں ہوگی ،جونیئر سپر ہاکی لیگ جولائی میں کرا چی میں ہو گی،بریگیڈئیر عاطف اور ایئرمارشل نور خان کے نام پر ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔

قائد اعظم گولڈ کپ ،جنرل موسیٰ اور پولیس گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹس دوبارہ بحال کیے جارہے ہیں، پولیس گولڈ کپ پشاور میں ہو گا ۔آزاد جموں وکشمیر میں ٹرف لگنے کے فوری بعد بے نظیر بھٹو شہید گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا، پہلی انڈر 16قومی ہاکی چیمپئن شپ مارچ میں کروائی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی رفتہ رفتہ اپنے یاد گار ماضی کی طرف گامزن ہے اورچیمپئنز ٹرافی ہاکی اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی ایک آغاز ہے اللہ نے چاہا تو بہت جلد ہاکی کے تمام اعزازات دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف کی 49کانگریس سے خطاب کرتے ہو ئے صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم نے چار سال قبل جو پر وگرام شروع کیے تھے ان کے ثمرات سامنے آنا شرو ع ہوگئے ہیں ۔پاکستان ہاکی کے مشکل ترین دور میں قومی کھیل کی ساکھ کو بحال کر نے کی کوششوں میں تعاون کر نے پر کانگریس کے تمام اراکین کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف یہ کہ قومی ٹیم کے لیے اقدامات اٹھائے بلکہ جونیئر سطح پر بھی اقدامات کیے جن کے سبب ہماری ٹیموں کی کا ر کردگی بہتر ہوئی۔

3

قاسم ضیا نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک ادارہ بنایا جائے، پنجاب میں حکومت نے تین شہروں میں ٹرف لگانے کا اعلان کیا ہے باقی صوبوں کی ایسوسی ایشنز کو اپنی حکومتوں سے رابطہ کر نا چاہیے تاکہ قومی کھیل کی رونقیں گراس روٹ لیول تک بحال ہو سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کر نے پر ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ۔ دوسری جانب اجلاس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ 2012 کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی کی واپسی کا سال قراردیا جارہا ہے ،اس سال پاکستان ہاکی نے تین بڑے بین الاقوامی ایونٹس میں شر کت کر نا تھی ۔ سال کا اختتام پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک ماہ میں3 میڈلز جیت کر کیا ہے جو پاکستان ہاکی کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم ساتویں نمبر پر رہی جس کو رینکنگ کے لحاظ سے تو اچھی کارکردگی نہیں کہا جاسکتا مگر مجموعی طور پر ٹیم کی کار کردگی بہتر تھی ،اولمپکس کے بعد پی ایچ ایف نے جو فیصلے کیے ان کے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور پاکستان ہاکی ٹیم نے آٹھ برس بعد چیمپئنز ٹرافی میں میڈل حاصل کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم نے ایشین چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی جبکہ ا س سے قبل گرین شرٹس نے نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ قومی ٹیم انتظامیہ کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا لیول کسی بھی انٹر نیشنل ٹیم کے برابر آگیا ہے جس کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ایک ماہ اور سات دن کے عرصے میں تین مختلف بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 18میچز کھیلے ہیں اور ان میںسے 11میچوں میں کامیا بی حاصل کی۔محمد آصف باجوہ نے کہا کہ جونیئر ٹیم کی کار کردگی بھی اس سال بہترین رہی، 2009ء کے جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے وائلڈ کار ڈ انٹر ی پر شرکت کی تھی جس پر ہم نے اس مرتبہ جونیئر ٹیم انتظامیہ کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کویقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی غیر ملکی دورے پر بھجوایا گیا ۔انھوں نے مزید کہاکہ ڈیولپمنٹ کے کام آئندہ برس جاری رہیں گے ،پی ایچ ایف اکیڈ میز کے نتائج سامنے آناشروع ہو گئے ہیں اور قومی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں محمد توثیق اور رضوان جونیئر اکیڈمیز سے سامنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں