اسلام آباد سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بحرین جانے والے مسافر نے کھانے کے ٹفن میں ایک کلو ہیروئن چھپا رکھی تھی
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم مدثر نے ہیروئن کھانے کے ٹفن میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام