آگ اورخون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں عمران خان

جاں بحق ہم وطنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک January 21, 2017
نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں اورشرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو اور جاں بحق ہم وطنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے میں 20 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں، شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے اور واقعے کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |