کراچی پولیس کا عوام کوچونا مسروقہ موٹرسائیکلیں کباڑیوں کے قابل بھی نہ چھوڑیں

کراچی پولیس نے 700 سے زائد شہریوں کواہم پرزوں کے بغیرمسروقہ موٹرسائیکلیں واپس کیں


ویب ڈیسک January 21, 2017
ایسی موٹرسائیکلیں تو کباڑیا بھی نہیں لے گا، شہریوں کی دہائی فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے عوام کو ان کی مسروقہ موٹرسائیکلوں کے نام پر کباڑ لوٹا کرماموں بنادیا۔

کراچی پولیس کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 700 سے زائد شہریوں کو ان کی مسروقہ یا چھینی گئی موٹرسائیکلیں لوٹائی گئیں لیکن ان موٹر سائیکلوں کے مالک یہ دیکھ کرحیران رہ گئے جو چیزیں انہیں لوٹائی جارہی ہیں وہ کباڑ سے زائد کچھ نہیں، ہرموٹرسائیکل سے کوئی نا کوئی اہم پرزہ غائب ہے، درجنوں موٹرسائیکلیں تو انجن سے ہی محروم تھیں۔

وہاں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کی حالت زارایسی ہے کہ اسے دوبارہ چلانے کے قابل بنانے میں جتنی رقم خرچ ہوگی اس سے دوسری موٹرسائیکل خریدی جاسکتی ہے اورکئی موٹرسائیکلوں کوتو کباڑیا بھی نہیں خریدے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں