اظہر علی فٹ چوتھے ون ڈے میں قیادت کریں گے

اظہر علی انجری کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں شرکت نہیں کر سکے تھے


Sports Desk January 21, 2017
پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلیے پرُعزم ہے. فوٹو: فائل

پاکستانی کپتان اظہر علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا اور وہ اتوار کو آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ کیلیے دستیاب ہوں گے۔


اظہر علی انجری کی وجہ سے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں شرکت نہیں کر سکے تھے، محمد حفیظ کی زیرقیادت ٹیم ایک میچ جیتی اور اگلے میں شکست کا شکار ہوئی، 5 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو2-1 سے سبقت حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلیے پرُعزم ہے اور گزشتہ روز کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سے صلاحیتیں نکھاریں۔




سڈنی کی پچ روایتی طور پر اسپن بولرز کو مدد دیتی ہے، گرین شرٹس کا اس گراؤنڈ پر مجموعی ریکارڈ زیادہ بہتر نہیں اور وہ تمام ٹیموں کیخلاف 20 میں سے صرف 6 ہی ون ڈے جیت سکی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 14 میچز میں صرف 4 ہی فتوحات ہاتھ آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں