پاک فوج نے بھارتی فوج سے متنفر سپاہی کو واپس بھیج دیا

بھارتی فوجی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 21, 2017

HYDERABAD/ KARACHI: پاک فوج نے افسران سے روٹھ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیج دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور پھر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔



واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آ کر 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان آگیا تھا اور اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا، 29 ستمبر کو ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |