لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری

28نومبر کو وہ واٹرٹینکرچلارہاتھا کہ اسے پانی فراہمی کے بہانے ایک گاڑی نے روکا۔


Staff Reporter January 01, 2013
28نومبر کو وہ واٹرٹینکرچلارہاتھا کہ اسے پانی فراہمی کے بہانے ایک گاڑی نے روکا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق آئینی درخواست پر مدعا علیہان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو کو 16جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

، درخواست گزار سعید الرحمن نے سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز،ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ، ایس ایس پی کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ اور ایس ایچ او مبینہ ٹاون کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ اس کا بھائی نورعالم 28نومبرسے لاپتہ ہے ، درخواست گزارکا بھائی ڈرائیور ہے اور 28نومبر کو وہ واٹرٹینکرچلارہاتھا کہ اسے پانی فراہمی کے بہانے ایک گاڑی نے روکا۔

دوران گفتگو گاڑی میں بیٹھے ایک شخص نے قوت کااستعمال کرتے ہوئے اس کے بھائی کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، درخواست گزار اور اسکے دیگر اہل خانہ نے متعلقہ تھانے اور سی آئی ڈی سے فوری رابطہ کیا تاہم پولیس نے انکی کوئی مدد نہیں کی اور نہ مقدمہ درج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |