عمران خان کے دھرنے انتشار پھیلانے کے لئے ہوتے ہیں رانا ثنااللہ

عوام نے نوازشریف کووزیراعظم بنایا اورنوازشریف کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہیں ، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک January 21, 2017
عمران خان بھلے کسی کو ہائی جیکر یا کچھ اورثابت کردیں عوام نہیں مانتے، راناثنااللہ : فوٹو : فائل

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دھرنے صرف انتشار پھیلانے کے لئے ہوتے ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے صرف انتشار پھیلانے کے لئے دیئے جاتے ہیں، دھرنے والے کبھی امپائر اور کبھی کسی اور طرف دیکھتے ہیں اور پاکستان کی مقبول لیڈر شپ کوغیرسیاسی طریقے سے ہٹانے کی کوشش میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ عوام نے دھرنے والوں کی سیاست اوران کے منفی ایجنڈے کو مسترد کر دیا، عوام نے 2 نومبر کے منفی ایجنڈے کو بھی مسترد کردیا تھا، پاکستان کے عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم بنایا ہے اور نوازشریف کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہیں، دھرنوں کا سلسلہ عوام کے فیصلوں کی نفی کرنے کے لیے تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھرنے والوں کی نیت بہت خطرناک ہے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید تلنگے بن کرسپریم کورٹ میں آجاتے ہیں، وہ بھلے کسی کو ہائی جیکر یا کچھ اور ثابت کردیں، عوام نہیں مانتے اورہمیں ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر بھی مکمل اعتماد اور انصاف کی امید ہے۔ اب عوام ترقی چاہتے ہیں اور ملک کو آگے لےکرچلانا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ قیامت کی نشانی

صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 ہفتے جاری رہے گا، اجلاس کے دوران نجی اسکولوں کی فیس کے حوالے سے اور ڈرگ ترمیمی ایکٹ سمیت دیگر بل بھی پیش کئے جائیں گے جب کہ مختلف مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی عوام کے ساتھ تعلق جوڑنے میں ہماری مدد کرتے ہیں حکومت صحافیوں کے تمام مسائل حل کرے گی اورپنجاب اسمبلی کی کوریج کے لئے بہترین سہولت فراہم کریں گے میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت کے مثبت پہلوؤں کو بھی اُجاگر کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں