دہشت گردوں کی دوبارہ سراٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی سربراہ پاک فوج

آرمی چیف کی پارہ چناردھماکے کے زخمیوں کوبہترین طبی امدادکی فراہمی کی ہدایت


ویب ڈیسک January 21, 2017
تمام زخمیوں کو جلد ازجلد نکال کراسپتال پہنچایا جائے، آرمی چیف: فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے

جنرل قمرباجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دوبارہ سراٹھانے کی کوشش ناکام ہوگی، انہوں نے پارا چنارمیں تعینات پاک فوج کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو جلد ازجلد نکال کراسپتال پہنچایا جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 20 افرد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں