اسد شفیق کو ون ڈے میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا اظہرمحمود

کھلاڑی پراعتماد ہیں اور سڈنی میں اچھی پرفارمنس سے سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں، اظہر محمود


Sports Desk January 21, 2017
کھلاڑی پراعتماد ہیں اور سڈنی میں اچھی پرفارمنس سے سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں، اظہر محمود: فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے کہا ہے کہ اسد شفیق کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا۔

سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق کی ون ڈے میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسد شفیق ٹیسٹ فارمیٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں، وہ ایک کوالٹی پلیئر ہیں اور نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن محدود اوورزکے کھیل میں بیٹسمین اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر پائے، انہیں ون ڈے کرکٹ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہو گا۔

آسٹریلین اسکواڈ میں لیگ سپنر ایڈم زامپا کی شمولیت کے حوالے سے سوال پر سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ زامپا ایک کوالٹی لیگ سپنر ہیں تاہم گرین شرٹس سپن بولنگ کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں اورانہیں لیگ اسپنرکے خلاف مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرتھ میں پاکستان نے 30 سے 40 رنز کم بنائے، کھلاڑی پراعتماد ہیں اور سڈنی میں اچھی پرفارمنس سے سیریز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |