مغرب نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا سرتاج عزیز

نائن الیون کے بعد عالمی دنیا اسلامی اورغیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوتی جارہی ہے، مشیرخارجہ


ویب ڈیسک January 21, 2017
اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں، سرتاج عزیز : فوٹو : فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اور غیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوگئی اور مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے درس کو منفی طریقے سے پیش کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفراللہ خان کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دنیا اسلامی اورغیر اسلامی طبقات میں تقسیم ہوتی جارہی ہے، اسلامی معاشرے کی منفی ترویج ہورہی ہے جس کو کالعدم القاعدہ اور دیگر تنظیمیں تقویت دے رہی ہیں اور دنیا میں اس وقت جن خطوں میں خانہ جنگی ہے وہ تمام اسلامی ممالک ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

سرتاج عزیز نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے لیکن مغربی میڈیا نے اسلام کے امن کے پیغام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا اورمسلمانوں کو تشدد پسند ہونے کے منفی تاثر کو شدومد کے ساتھ پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹرظفراللہ کی تصنیف سے اسلام کے متعلق پھیلائے جانے والے منفی تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی اور ہم نے انسانی حقوق کے لئے جو منفی رویہ اپنا لیا ہے اس کتاب نے زوال کے عوام اور کمزوریوں کی نشاندہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں