10 اوورز کے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیوڈ ملر نے جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر فتح دلا دی

میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔


Sports Desk January 21, 2017
میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

10 اوورز کے 'ٹی ٹوئنٹی' میں ڈیوڈ ملر نے طوفانی بیٹنگ سے 'نوآموز' جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر19 رنز سے فتح دلا دی۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ کو بارش کی وجہ سے 10 اوورز فی سائیڈ تک محدود کرنا پڑا،127 رنز ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز 6 وکٹ پر 107 رنز ہی بنا سکے، نک ڈیکویلا کے برق رفتار 43 رنز کسی کام نہ آئے، نئے فاسٹ بولرلونگی نگیڈی اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 126 رنز بنائے، ملر نے 18 بالز پر 40 رنز اسکور کیے،نوان کولاسیکرا نے دو وکٹیں لیں، میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |