شریف برادران کیخلاف 3کرپشن ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

ملزمان میں نواز، شہباز،انکی والدہ والد و دیگرشامل ہیں،اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ ہیں


Numainda Express July 28, 2012
ملزمان میں نواز، شہباز،انکی والدہ والد و دیگرشامل ہیں،اسحاق ڈار وعدہ معاف گواہ ہیں ۔فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم نوازشریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی پوری فیملی کے خلاف مبینہ طور پر 1ارب روپے سے زائدکی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے3کرپشن ریفرنس اتفاق فاؤنڈری، رائے ونڈ محل اورحدیبیہ پیپر ملزری اوپن کرکے تمام ملوث ملزمان کوعدالت طلب کرنے کی نیب کی درخواستوں کی سماعت ہفتے (آج) کو احتساب عدالت نمبر4کے جج چوہدری عبدالحق کریں گے،سماعت کے لیے نیب عدالت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،

ان تینوں ریفرنسوں کے ملزمان کی فہرست میں نواز شریف،شہباز شریف،عباس شریف،ان کی والدہ شمیم اختر،والد میاں شریف،بھائی عباس شریف،بیگم کلثوم نواز،بیگم صبیحیہ عباس،حسین نواز،حمزہ شہباز،مریم نواز، مختار حسن،کمال قریشی شامل ہیں جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں