لیفٹیننٹ جنرل ر آصف یاسین ملک سیکریٹری دفاع مقرر

نرگس سیٹھی سے اضافی چارج واپس،جاوید ملک سیکریٹری پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ تعینات


Numainda Express July 28, 2012
نرگس سیٹھی سے اضافی چارج واپس،جاوید ملک سیکریٹری پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ تعینات, فوٹو آئی این پی ، فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کو سیکریٹری دفاع مقرر کردیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

نرگس سیٹھی سے سیکریٹری دفاع کا اضافی چارج واپس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کو سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے، دریں اثنا وفاقی حکومت نے سیکریٹریٹ گروپ گریڈ22 کے تقرری کے منتظر افسر جاوید ملک کو سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن مقرر کردیا جبکہ ان لینڈ ریونیو گروپ گریڈ 21کے قائم مقام سیکریٹری کیڈ اسرار رئوف کی خدمات واپس ایف بی آر کے حوالے کردی ہیں،

سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21کے ریٹائرڈ افسر احسن اختر ملک کو دو سال کے لیے وزیراعظم معائنہ کمیشن کا سینئر ممبر لگادیا گیا، دریں اثنا پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل راولپنڈی نعمان افضال آفریدی کو او ایس ڈی بنادیا ہے، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں