نئے سال کا تحفہ گیس614 فیصد مہنگی

گھریلو صارفین کے پہلے سلیب کا نیاٹیرف 106روپے ،دوسرا 212 اورتیسرا 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر


Numainda Express January 01, 2013
کمرشل ٹیرف میں 36.83 ، صنعتی 28.23 ، سی این جی سیکٹر کیلیے 37.96 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ، نوٹیفکیشن جاری، فیصلہ وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پرکیا، اوگرا فوٹو: فائل

SUKKUR: وفاقی حکومت کا نئے سال کے موقع پر عوام کو تحفہ،عوام پر گیس کی قیمتوں میں6.14 فیصد کے حساب سے6 روپے تا43روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کا بم گرادیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کی ایڈوئس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج(منگل) سے نئے سال کے آغاز پر ہوگا۔

2

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سمیت تمام صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر6.14فیصد کی یکساں شرح کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 100ملین مکعب برٹش تھرمل یونٹ(ایم ایم بی ٹی یو) ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں6روپے 14پیسے،300 ایم ایم بی ٹی یوگیس استعمال کرنے والے صارفین کیلیے12روپے 28پیسے اور300 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد ماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کے ٹیرف میں30روپے 69پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگیا ہے۔

جبکہ مساجد، مدرسہ، گرجاگھر اور امام بارگاہوں پر گھریلو ٹیرف کا اطلاق ہوگا۔کمرشل صارفین ٹیرف میں 36.83 روپے، صنعتی صارفین 28.23 روپے، سی این جی ٹیرف میں37.96 روپے، سیمنٹ فیکڑیوں کے ٹیرف میں42.97 روپے ،کھاد فیکٹریوں کے ٹیرف میں7روپے 14پیسے اور پاور سیکٹرکے ٹیرف میں 28.23 روپے ایم ایم بی ٹی یواضافہ ہوگیا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے پہلے سلیب کا نیا ٹیرف106روپے14پیسے، دوسرا سلیب 212.28روپے اورتیسرے سلیب کا ٹیرف 530.69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردیا گیا ہے۔

نیا کمرشل ٹیرف 636 روپے83پیسے،آئس فیکڑیوں کیلیے 636روپے 83 پیسے، پاک اسٹیل، پاور سیکٹر سی این جی کیلیے 656روپے 52 پیسے، سیمنٹ کیلیے742روپے 97پیسے اور صنعتی ٹیرف 488روپے 23پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردیا گیا۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے30 جون تک ہوگا۔اوگرا کے مطابق قیمت میں اضافہ وزارتپٹرولیم کی ایڈوائس پر کیا گیا، دریں اثناء وفاقی حکومت نے دینی مدارس اور مساجد کے گیس کے بلوں میں اضافے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں