پاپوا نیو گنی میں 8 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.0 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 154 کلو میٹر تھی، امریکی جیو لوجیکل سروے


ویب ڈیسک January 22, 2017
زلزلے کے نتینجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

پاپوا نیو گنی میں 8 اعشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاپوا نیو گنی میں اراوا سے 47 کلو میٹر مغرب کی طرف بوگن ولے جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.0 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 154 کلو میٹر تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے کچھ گھنٹے بعد تک پاپوا نیو گنی، سولومن جزیرے، نورو پھونپی، کوثرائے، چوک اور انڈونیشیا کے سمندر میں اونچی لہروں کے ساتھ آفٹر شاکس کا بھی خدشہ ہے۔ پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم ایڈوائزری میں کہا گیا ہے صفر اعشاریہ 3 میٹر سے ایک میٹر اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں