بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثہ 32 افراد ہلاک

ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدل پور سے بھوبنیشور جارہی تھی کہ وجے نگر میں حادثے کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک January 22, 2017
زخمیوں میں بیشترکی حالت تشویشناک اور متعدد افراد  ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے : فوٹو : اے ایف پی 

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدل پور سے بھوبنیشور جارہی تھی کہ وجے نگر میں کنیرو اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں انجن کے علاوہ 2 سلیپرکوچز اور 1 اے سی کوچ سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور 100 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک اور بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم سے 20 افراد ہلاک

واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور ریلوے کے پرانے نظام، گاڑیوں اور پٹڑیوں کی زبوں حالی کے باعث یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |