طاہرالقادری کا آج جناح گرائونڈ میں لاکھوں افراد استقبال کرینگےمتحدہ

2013ء پاکستان کے مظلوم عوام کاسال ہے، ایم کیوایم ملک بچانے کی جدوجہدکررہی ہے

اتحادی ہونے کاہرگزیہ مقصدنہیںہم نے اپنے بنیادی موقف کوایک طرف رکھ دیاہے،فاروق ستار فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرو وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ2013ء پاکستان کے مظلوم عوام کاسال ہے۔

آج کا پاکستان روایتی سیاست کامتحمل نہیںہوسکتااب وقت آگیاہے کہ اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات کی جائے ، ایم کیوایم اقتدارکی سیاست کے بجائے ملک بچانے کی بات اورجدوجہدکررہی ہے،ملک سے فرسودہ فیوڈل ازم ،موروثی سیاست اورطالبائزیشن کے خاتمے کیلیے تمام صوبوںاورخطوںکے عوام کو نکالنا ہوگا اور میدان عمل میں آنا ہوگا ۔

یہ بات انھوںنے پیرکے شب جناح گرائونڈ عزیز آباد میں منگل کوایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گرائونڈعزیزآباد میںتاریخی جلسہ عام''سفرِانقلاب پاکستان'' کے تیاریوں کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوںکوپریس بریفنگ کے موقع پرکہی، ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورعلامہ طاہرالقادری کے مشن و مقصد اور پروگرام میںہم آہنگی ہے جوشہرقائدؒاورشہراقبالؒ سے شروع ہوئی اب وقت آگیاہے کہ اس کے درمیان قربت ہواورمحروم ،متوسطہ طبقے کومتحرک کرنے کیلیے ایک فیصلہ کن جدوجہد کا آغازہو، انھوںنے کہاکہ جلسہ ''سفر انقلابِ پاکستان''نہ صرف جناح گرائونڈعزیزآبادکی تاریخ کاسب سے بڑاجلسہ ہوگابلکہ یہ ملکی تاریخ میںبھی فقیدالمثال اورتاریخی ثابت ہوگا۔




جس میںلاکھوںلوگ علامہ طاہرالقادری کاتاریخی استقبال کریںگے، انھوں نے کہاکہ 2013کی آمدپاکستان مظلوم ومحکوم عوام کی محرومیوںکے خاتمے کیلیے خوش بختیوں کے پیغام کاسال ثابت ہوگا ، 2013ء ملک میںبڑی سیاسی تبدیلی ہونے جارہی ہے اوراب پنجاب کی فضائوںمیںبھی ایک بڑی تحریک اس نظریے پرقائم ہورہی ہے۔

جسے قائدتحریک الطاف حسین نے فروغ دیاہے ، فاروق ستارنے جلسہ ''سفرِانقلابِ پاکستان'' کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلیے پاکستان بھرخصوصاً سندھ کے عوام مائوں، بہنوں ،بچیوں، بزرگوں،نوجوان طلبہ و طالبات اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فردکوشرکت کی دعوت دی، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیںکہ کسی بھی حکومت کاحصہ ہونے اوراتحادی ہونے کاہرگزیہ مقصدنہیںکہ آپ نے اپنے اصولوں اور بنیادی موقف کوایک طرف رکھ دیاہے۔
Load Next Story