طاہرالقادری نئی سوچ کے ساتھ میدان میں اترے شجاعت

عمران خان کو نوجوان طبقے میں الگ مقام حاصل ہے،جدہ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو


Numainda Express January 01, 2013
ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ عمران کا مستقبل نظر نہیں آرہا، ق لیگ ہفتہ وار بریفنگ دیا کریگی فوٹو: فائل

SWAT: مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوجوان طبقے میں ایک الگ مقام حاصل ہے۔

جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک نئی سوچ کے ساتھ میدان عمل میں اترے ہیں۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے متعلق ان سے منسوب بیان کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس میں کہا گیا ہو کہ عمران خان کا مستقبل بہتر نہیں ہے۔

6

بلکہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ عمران خان نوجوان طبقے میں الگ حیثیت رکھتے ہیں، میں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں پچھلے دنوں بھی کہا تھا کہ وہ ایک نئی سوچ لے کر آئے ہیں جبکہ مجھ سے جو بیان منسوب کیا گیا ہے وہ میرے موقف کے برعکس ہے۔دریں اثنا چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین نے مسلم لیگ کے 106ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ق واحد سیاسی جماعت بن گئی ہے جو باقاعدگی سے ہفتہ وار بذریعہ انٹرنیٹ بریفنگ دیا کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں