سانحہ گڈانی کے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین میں امدادی رقوم تقسیم
جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کے لواحقین میں مجموعی طور پرایک کروڑ 80 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے
KARACHI:
سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والے لوئر دیر کے 9 جاں بحق مزدوروں کے لواحقین میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گڈانی میں جاں بحق سوات اور دیر کے مزدوروں کے لواحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کےلئے خال لوئر دیر میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں گزشتہ برس یکم نومبر کو شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے سوات اور دیر کے 9 مزدوروں کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہازمیں دھماکا
امدادی رقم میں شپنگ بریکنگ کارپوریشن کی جانب سے 15 جب کہ بلوچستان حکومت کی جانب 5 لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لنگرانداز ایک اور ناکارہ جہاز میں آتشزدگی