7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں معجزانہ طور پر بچ جانے والا محمد حسین

محمد حسین گزشتہ روز پارا چنار میں دھماکے کی جگہ سے صرف 3 میٹر دور تھے لیکن انہیں خراش تک نہیں آئی


ویب ڈیسک January 22, 2017
محمد حسین گزشتہ روز پارا چنار میں دھماکے کی جگہ سے صرف 3 میٹر دور تھے لیکن انہیں خراش تک نہیں آئی۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: محمد حسین جو گزشتہ 6 سالوں میں 7 بار بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا نشانہ بنے لیکن ہر بار معجزانہ طور پر بچ نکلے۔

پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد ان دہشت گرد حملوں میں شہید ہوچکے ہیں لیکن جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اور یہ مثال پاراچنار کے شہری پر مکمل فٹ بیٹھتی ہے جو 7 بار ان دہشت گرد حملوں میں معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارا چنار کا دورہ

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق 40 سالہ محمد حسین گزشتہ روز پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کے وقت سبزی منڈی میں بم دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دور کھڑا تھا لیکن معجزانہ طور پر بچ گیا، محمد حسین کے مطابق سبزی منڈی میں روزانہ 1500 کے قریب افراد موجود ہوتے ہیں لیکن گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 500 افراد موجود تھے جب کہ دھماکے کی جگہ سے وہ صرف 3 میٹر کی دوری پر تھا۔ محمد حسین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 6 سالوں میں 7 مرتبہ خود کش حملوں اور بم دھماکوں کا نشانہ بنا اور اپنی آنکھوں کے سامنے کئی افراد کو مرتے دیکھا لیکن ہر بارمعجزانہ طور پر بچ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پارا چنار سبزی منڈی دھماکے میں 24 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 افرد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں