طالبان سے مذاکرات میں بات نہ بنے تو بلا تاخیر آپریشن کیا جائے اسفند یار

دہشت گردی ختم کرناریاست کی ذمے داری ہے،طالبان ہتھیارنہ پھینکیںمگرتشددترک کریں،الیکشن کا التوا قبول نہیں کیا جائیگا

پشاور، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی بشیر بلور کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

GILGIT:
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں فاٹا میں ہیںاورفاٹا وفاق کے کنٹرول میں ہے۔

وفاقی حکومت ملک میںامن کیلیے طالبان سے مذاکرات کرے اگرپھر بھی بات نہ بنے تو بلاتاخیرآپریشن کیا جائے کیونکہ امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ ریاست کی ذمے داری ہے۔تبدیلی کا راستہ بیلٹ ہے ،الیکشن کا التوا کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ وہ اے این پی کے زیر اہتمام نشتر ہال پشاور میں بشیر احمد بلور شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔




اس موقع پرسینیٹرافراسیاب خٹک، میاںافتخارحسین ،غلام احمد بلور، سینیٹر الیاس احمدبلور،ہارون بلور اور دیگر اے این پی قائدین و سیاسی کارکن موجود تھے۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ ہم پر بشیر بلور کے خون کاقرض ہے اور ہم یہ قرض ضرور اتاریں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی کا خیال ہے کہ ہمیں شہید دیکروہ ہمیںاپنے راستے سے ہٹادیں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عسکریت پسندوں سے کہتے ہیں کہ وہ بھلے ہتھیار نہ ڈالیںمگرتشدد کا راستہ ضرور ترک کریں۔اے پی پی کے مطابق اسفند یار ولی نے کہا کہ ریاست کا حق ہے کہ وہ ملک میں امن کیلئے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرے ،سٹاف رپورٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے رائے لی گئی توضرور اپنی رائے دینگے۔صوبائی حکومت کو کہاگیا تو وہ بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہاکہ ہم سب بشیر بلور کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔تعزیتی ریفرنس کے دوران اسفند یارولی،حاجی غلام احمد بلور سمیت اے این پی کے تمام رہنما اور اراکین اسمبلی آبدیدہ نظر آئے۔وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلورکی شہادت نے طالبان کو بھی لرزا دیاہے ،اسی وجہ سے وہ مذاکرات کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ثناء نیو زکے مطابق اس موقع پر میاںافتخارنے کہا کہ دھرتی کے امن کی خاطر باچا خان کا ہر سپاہی اپنی جان دینے کو تیار ہے۔ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دشمن کو شکست دے کر رہیں گے۔ادھر آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلورسے آج غیرملکی سفارتکاربشیر بلور کی المناک موت پر تعزیت کرینگے۔
Load Next Story