طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو روکنے کیلیے درخواست دائر

الطاف حسین کوسیاست میں حصہ لینے سے بھی روکا جائے، سپریم کورٹ سے استدعا


January 01, 2013
فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے اسلام آبادکی طرف مارچ اور ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ۔

بیرسٹر ظفراللہ خاں کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ آئندہ عام انتخابات روکنے کی سازش ہے جس میں الطاف حسین بھی برابرکے شریک ہیں، الطاف حسین اور ڈاکٹرطاہرالقادری دونوں دہری شہریت کے حامل ہیں اور اس لحاظ سے نہ تو وہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ بننے کے اہل ہیں اور نہ ہی آئین انھیں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔

10

طاہر القادری بیرونی قوتوں کے فنڈزسے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو غیرآئینی قرار دے کر روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ طاہرالقادری اور الطاف حسین کوسیاست میں حصہ لینے سے بھی روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں