آسٹریلین اوپنورلڈ نمبرون اینڈی مرے بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
8 برسوں میں اینڈی کی میلبورن ایونٹ میں یہ پہلی بڑی شکست ہے۔
ورلڈ نمبرون اینڈی مرے کو عالمی نمبر50 مسچا زیوریف نے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست دے دی۔
جرمن کھلاڑی نے مقابلہ 5-7، 7-5، 2-6 اور 4-6 سے جیت لیا، ان سے قبل عالمی نمبر2 نوواک جوکووچ کا سفر بھی تیسرے مرحلے میں تمام ہوگیا تھا، یہ آٹھ برسوں میں اینڈی کی میلبورن ایونٹ میں پہلی بڑی شکست ہے، جوکووچ کی رخصت کے بعد اینڈی کو ٹائٹل کے لیے مضبوط امیدوار خیال کیا جارہا تھا، تاہم اب راجرفیڈرر، رافیل نڈال اور کائی نیشکوری کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اینڈی مرے خودکو'سر' کہلوانے کے خلاف
مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ کے دیگر میچز میں فورتھ سیڈ اسٹینسلس واورنیکا نے اطالوی حریف آندریس سیپی کو ٹھکانے لگادیا، جوئے ولفریڈ سونگا نے انگلش اسٹار ڈینئیل ایوانز کی پیش قدمی ختم کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ویمنز سنگلز میں وینس ولیمز نے جرمن حریف مونا بارتھیل کو مات دیکر راؤنڈ8 میں رسائی پائی، اناستاسیا پاولیچنکووا نے سویٹلانا کزنٹسووا کو ہرادیا، گاربین مگروز نے سورانا کرسٹینا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں قدم رکھے۔